: تحریک لبیک پاکستان کا گھیراو جلاو احتجاج
تحریک لبیک پاکسان کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران پولیس کے دو اہلکار جان بحق ہو گئے۔ تحریک لبیک کے لاٹھی بردار گنڈوں نے ماضی کی طرح پرتشدد رویہ اختیار کیا اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں پر بھی تشدد کیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد احتجاجات اور دھرنے شروع ہوگئے تھے۔ ملک کے تمام بڑے شہر بند ہوگئے اور ان کا دیگر شہروں سے رابطہ معطل ہوگیا-
تحریک لبیک پاکستان کا یہ کوئی پہلا احتجاج نہیں ہے بلکہ ماضی میں یہ گنڈے بارہا اپنی طاقت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ان حالات میں عوام کا ریاست سے یہ امیدیں لگانا کہ وہ ان فاشسٹ قوتوں کا مقابلہ کرے گی خود فریبی سے زیادہ کچھ نہیں ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سمجھتی ہے کہ ریاست کی طرف دیکھنے کے بجائے مزدوروں، کسانوں، طلباء اور عورتوں کی تحریکوں کو باہم مل کر ایک اینٹی فاشسٹ یونائٹڈ فرنٹ تشکیل دے کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
خالد رانا
صوبائی سیکرٹری پنجاب
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments