Ticker

6/recent/ticker-posts

بری سے بری جمہوریت آمریت سے بہتر ہے

 


جمہوریت اور جمہوریت پسندوں کے متعلق حسن نثار کا بیان ایک بیمار ذھن کے فسطائی خیالات کا اظہار ہے ۔ جمہوریت بری سے بری بھی آمریت سے بہتر ہے ۔ آمریت کے 4 ادوار نے ملک کو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ اقتدار کی حوص کے شکار آمروں نے اپنے ہی ملک کے لاکھوں انسانوں کو قتل کیا ۔ ملک میں ھیروئن اور کلاشنکوف کلچر ، مذہبی شدت پسندی و دھشت گردی ان آمرانہ ادوار میں ملک کو تحفے میں دی گئیں ۔ برادری ، ذات ، زبان اور نسل پرستی کی سیاست کو ملک میں انہوں نے جنم دیا اور بڑھایا ۔ سیاست میں فسطائیت کا رجحان ان ہی آمریت پسندوں نے ملک کو عنایت کیا ۔ ملک کو امریکی سامراج  کی کرائے کش ریاست بنا کر جہاد بزنس کو آمرانہ دور میں ہی شروع کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اور کیا رہ گیا ہے جو آمریت کے زریعہ یہ جنرلوں کے کرائے کش صحافی ملک میں مروج کرانا چاہتے ہیں ۔ 

انقلاب فرانس کے بعد بادشاھی اور مذھبی اداروں کی آمریت سے اقتدار چھین کر رعیتی راج قائم کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں عوام کو حکمران منتخب کرنے کا موقعہ ملا تھا ۔ اس نظام میں وقت ، حالات اور سماجی ضرورتوں کے تحت تبدیلیاں ہوتی رہیں ۔ پاکستان میں عوام کے ووٹ کے حق اور حکمران منتخب کرنے کے نظام میں جنرلوں نے غیر قانونی طور پر جو مداخلت کر کے اس کی شکل و صورت بنا دی ہے اس سے یہ نہ مکمل جمہوریت نہ مکمل آمریت کا نظام بن چکا ہے ۔ اسے مکمل عوامی جمہوریت کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے نہ کہ آمریت نافذ کرنے کی ۔ یہ نام نہاد اور گھمنڈی صحافی اس طرح کی موشگافیاں کر کے جی ایچ کیو کا تنخوادار بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ایسی گھٹیا سوچ کو نہ صرف رد کرتی ہے بلکہ مذمت کرتی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی کو یقین ہے کہ ملک کے محنت کش اور عام عوام پاکستان میں عوامی جمہوریت کے قیام کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان جیسے قابل نفرت اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر آمریت کے پجاری صحافیوں  کی سوچ کو دفن کردینگے ۔ 

امداد قاضی

سیکریٹری جنرل

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

1 Comments

  1. Eurasia

    Members of the ( CSTO treaty or pack ) have the full right to use it when necessary and RUSSIAN Federation has the Universal right to secure its borders and its neighboring countries' borders to in which the USA NATO and European Union couldn't influence Russian neighboring countries.


    Crimea Ukraine Crisis.
    Syrian Crisis, Russia came.

    Azerbaijan and Armenian conflict, Armenia President used CSTO power in which RUSSIAN came to resolve the conflict because Turkish fascist President Erdogan jumped in the war in favor of ( Azerbaijan Shia liberal State ) for So-Called muslin brother Country Erdogan Army was bringing Syrian religious holly jihadi fighter.


    USA NATO and European Union influenced Comrades Mikhail Gorbachev who became a betrayer of Communism and de-Leninization de-Stalinization and
    disintegrated the Soviet Union USSR with its Socio-economic program Perestroika glasnost.

    2 Bush USA NATO and European Union missile shield which became failer because of Comrades President Putin.

    USA NATO and European Union always operating for further destabilization disintegration of RUSSIA

    As a Marxist–Leninist Communist, it's a moral duty to support every act of Comrades Putin.

    ReplyDelete