حیدرآباد ( پ - ر ) سندھ کے اقتدار اعلی' پر براجمان حکمران جاگیردار مافیہ نے سندھ کی زمین اسٹیبلشمنٹ کے کماو پوت ملک ریاض کے ہاتھوں جیسے فروخت کردی ہے ۔ ملک ریاض سندھ کے قدیمی گوٹھوں پر پولیس کی معرفت شب خون مارتا جا رہا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان صوبائی کمیٹی سندھ بحریا ٹاون کے آس پاس قدیمی گوٹھوں کی مسماری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی صوبائی کمیٹی سندھ کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک اخباری بیان میں کہیں ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ حکمران جاگیردار مافیہ نے سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور زمین کو ریوینو ڈپارٹمنٹ میں گھپلا کرکے اونے پونے ملک ریاض کو دی جارہی ہے ۔ اس گھناونے عمل میں حکمران جاگیردار مافیہ کا ڈان ملوث ہے ۔ کامریڈ اقبال نے جاگیردار مافیہ کے ڈان ملک ریاض کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام کی مذاحمت ماضی کے قبضہ گیروں نے دیکھی ہے ۔ اس مذاحمتی دور سے سبق سیکھیں بصورت دیگر آنے والے دنوں میں سندھ کے چپے چپے سے اپنی زمین کی حفاظت کی آواز بلند ہوکر آسمانی بجلی کی طرح کڑکتے ہوئے مافیہ کو نیست و نعبود کردے گی ۔
جاری کردہ
صوبائی سیکریٹریٹ سندھ
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments