Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ ڈاکٹر نثار علی شاہ اتقال کر گئے

 کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان آج اپنے اہم ساتھی کامریڈ ڈاکٹر نثار علی شاہ سے محروم ھوگئی ۔ ڈاکٹر نثار شاہ کی پیدائش 1956ء میں نوشھرو فیروز کے پیر گھرانے سید موج علی شاھ کے گھر ھوئی ۔ انہوں نے ابتدائی سے لیکر انٹر یعنی ایف ایس سی تک تعلیم نوشھرو فیروز سے حاصل کی ۔ ڈاکٹر نثار کے خاندان میں بڑے بھائی سید ظفر علی شاہ سے لیکر تمام نوجوان روشن خیال تھے۔ وہ اور ان کے بھائی لیاقت رضوی اور بہن سحر رضوی نے 80 ء کی دہائی میں کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ رشتہ قائم کیا اور سرگرم کارکن بن گئے ۔ ان کی چچازاد بہنوں اور بھائی مھر حسین شاہ نے بھی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ کام کرنے کا آغاز کیا ۔ 80 ء کی دہائی میں جنرل ضیاء کی آمریت کے جبر اور انسانیت سوز جرائم اور تشدد پورا پاکستان خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان جھیل رھی تھی ، ان حالات میں بہی ان بہادر ساتھیوں کے ایثار اور پارٹی سے وفاداری کو دیکھ کر ان سب کو پارٹی میمبر شپ دی گئی ۔ ڈاکٹر نثار علی شاہ کو  سندھ حکومت میں میڈیکل آفیسر کی نوکری مل گئی اور وہ کراچی شفٹ ھو گئے ۔ اس کے بعد ان کی رکنیت کراچی پارٹی میں شفٹ ھوگئی ۔ انہوں نے اپنی نوکری کا زیادہ تر عرصہ میڈیکو لیگل آفیسر کے طور پر جناح ، سول اور عباسی شہید اسپتالوں میں گزارہ ۔ انہوں نے انتہائی سخت حالات میں بھی پارٹی میں 40 سال سے زیادہ عرصے تک عملی کام کیا ۔ کامریڈ نثار شاہ نے کئی مرتبہ کراچی کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دیں ۔ آخری مرتب 2016 میں کراچی کمیٹی کی طرف سے سیکریٹری منتخب ھوئے، اور اپنے آخرے سانسوں تک یہ ذمہ داری نبہاتے رہے ۔ 1987 سے  پارٹی میں پیدا ھونے والے بحرانوں میں بہی وہ نظرئے اور پارٹی کے ساتھ  مظبوطی کے ساتھ کھڑے رہے ۔ وہ اس وقت پاکستان میڈیکل ایسوسییئیشن سندھ کے فوکل پرسن کے طور پر بھی کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے پارٹی کے محاذ پاکستان پیس اینڈ سالیڈرٹی کونسل میں بھی 2008 سے خدمات سر انجام دیں ۔ وہ ادیب اور لکھاری بھی تھے ۔ ان کی سیاست اور میڈیکل پر عوامی آواز اخبار میں کالم بھی شایع ھوتے تھے ۔ نوکری کے زمانے میں ناصر موج رضوی بعد میں ڈاکٹر نثار علی شاہ کے نام سے ۔ کسی زمانے میں پارٹی کے میوزیکل گروپ (وائیسز گروپ) میں اپنی بہنوں شکیلا اور تنزیلہ کے ساتھ سرگرم رہنے والی چچازاد بہن فرزانہ کے ساتھ 88ء میں شادی  ہوی تھی۔ وہ پانچ بیٹے، تین بیٹیاں، ایک بیوی،  پورا خاندان اور  پوری کمیونسٹ پارٹی کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں ۔کمیونسٹ پارٹی اپنے فعال، وفادار اور کمیونسٹ جذبے سے سرشار کامریڈ نثار علی شاہ کی خدمات پر انہیں سرخ سلام پیش کرتی ہے ۔ پارٹی ان کے خاندان کے سوگ میں برابر کی شریک ہے ۔ ان کے سوگ میں پارٹی کے تمام جلسے اور سیمینار جیسے پروگرام تین دن یعنی 8 اگست تک معطل رہینگے ۔ 

امداد قاضی 

۔سیکریٹری جنرل

کمیونسٹ پارٹی أف پاکستان



Post a Comment

0 Comments