آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور انجمن ترقی پسند مصنفین سندھ کے زیراہتمام عالمی اشتراکی تحریک کے سرکردہ کارکن اور برصغیر کے عظیم انقلابی راہنُما کامریڈ سوبھو گیان چندانی کے صد سالہ جشن پیداٸش کے موقع پر مورخہ 21 دسمبر 2021 کو کراچی میں ”سوبھو گیان چندانی صدی کانفرنس“ منعقد ہوٸی۔
ملک کے نامور ترقی پسند دانشوروں، صحافیوں اور باٸیں بازو کی سیاسی پارٹیوں کے راہنماوں: ڈاکٹر مبارک علی، ڈاکٹر ریاض شیخ، کامریڈ امداد قاضی، سجاد ظہیر، سہیل سانگھی، زہرہ خان، ڈاکٹر شیر مہرانی، کرامت علی اور پروفیسر میر منور تالپور نے خطاب کرتے ہوۓ سوبھو گیان چندانی کو خراج تحسین اور ان کی انقلابی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کیا۔
0 Comments