Ticker

6/recent/ticker-posts

بلوچستان ملازمین اور ورکرز گرینڈ الائنس کے قائدین کے خطاب کے اہم نکات

  بلوچستان ملازمین اور ورکرز گرینڈ الائنس کے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے قائدین کے خطاب کے اہم نکات

: حبیب الرحمان مردانزئی

حکومت فوری طور پر مطالبات کا نوٹیفیکیشن جاری کرے - ہم نہ الیکشن لڑنے چاہتے ہیں نہ سینٹ یا قومی اسمبلی کا سیٹ چاہتے ہیں ہم نکلے ہیں اپنے بچوں کی روزی روٹی کے لیے نکلے ہیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ہوئے یہ ملازمین خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے-

: علی بخش جمالی

 گرینڈ الائنس کو بنانے میں ہمارے تمام دوستوں کا کردار ہے تنکہ تنکہ اکھٹا کرکے یہ الائنس بنایا ، الائنس بنانے کا مقصد بلوچستان اور پاکستان بھر کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہے ، جام کمال نے خود کو فرعون بنایا ہے لیکن ملازمین کی اتحاد اور طاقت نے اس کو کنٹینر لگانے پر مجبور کیا ہے- ہم صرف 25 فیصد اضافہ نہیں 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کا نوٹیفیکیشن لئے بغیر نہیں جائیں گے - یہ دھرنا ملازمین کے عزت نفس کا دھرنا ہے - جام کمال خان صاحب آپ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہیں کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی 200 فیصد بڑھ گئی ہے یہ 25 فیصد اس مہنگائی کے مقابلے میں کچھ نہیں،

 : داد محمد بلوچ

 میں پنڈال میں موجود اپنی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو بڑی تعداد میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں - کوئی شخص خوشی سے یہاں آکر نہیں بھیٹا ہے ہم مجبوری میں آکر سڑکوں پر بھیٹے ہیں - ہمارے دھرنے کو جام کمال نے پی ڈی ایم کا حصہ قرار دے کر ملازمین کی دل آزادی کی ہے - ہم نے اسلام آباد دھرنے کے فوری بعد باقاعدہ خط لکھ کر پریس کانفرنس کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرو - ہم نے اسلام آباد دھرنے کے فوری بعد باقاعدہ خط لکھ کر پریس کانفرنس کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرو - لیکن اس حکومت نے کسی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا انکی نیت پہلے دن سے خراب تھی مجبور ہو کر دھرنا دیا -جام کمال خان صاحب آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 25 ہزار ملازمتیں دونگا لیکن شرم کی بات ہے کہ آپ نے سی اینڈ ڈبلیو کے 361 ملازمین کو دس سال برطرف کیا - اگر تم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں اگر دھمکی دیتے ہوتو ہم جیل اور مرنے کے لیے بھی تیار ہیں - جام کمال خان صاحب جاو پورا بلوچستان دیکھ لو پورے بلوچستان کے دفاتر اسکول ہسپتال بند ہیں کھول کر دکھاو - پورے بلوچستان کو چلانے والے یہی ملازمین ہیں تم نے خود اعلان جنگ ہے ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے ہمیں مجبور نہ کرو کہ پورے بلوچستان کو کوئٹہ بلائیں-

: عبدالسلام زہری صوبائی صدر پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان

 آج دن 1 بجے گرینڈ الائنس کا اہم اجلاس ہے جس میں سخت فیصلے کئے جائیں گے - جام حکومت کا جنازہ اٹھا کر جائیں گے - یہ ملازمین خالی ہاتھ کسی بھی صورت نہیں جائیں گے - جام کمال صاحب آپ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ملازمین پر نہ ڈالو - سی اینڈ  ڈبلیو اور گلوبل اساتذہ کو باور کرانا چاہتا ہوں ہم آپ کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے آج سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں



Post a Comment

0 Comments