Ticker

6/recent/ticker-posts

سندھ ہونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ نامنظور

 حیدرآبار (پ-ر ) یونیورسٹی میں فیسوں کے اضافے کو واپس لیا جائے ۔ نکمے وزیروں ، نام نہاد عوامی نمائندوں کی تنخواہوں اور الاؤنسوں میں کمی لاکر یونیورسٹیوں کے اخراجات پورے کئے جائیں۔ یہ نمائندے پہلے ہی بڑے دولتمند ہیں ان کو مزید دولت مند بنانے کا عمل ختم کیا جائے۔ سندھ یونیورسٹی سندھ کی وہ مادر علمی ہے جس سے بہت سارے آج کے اسمبلی میمبروں نے بھی تعلیم حاصل کی ہے ۔ پہر بھی ان کو اپنی مادر علمی کا کوئی خیال نہیں۔ اس یونیورسٹی میں اب تو صرف غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ امیروں کے بچے تو آج ملک سے باھر یا مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سندھ کے غریب خاندانوں کے بچوں سے تعلیم مہنگی کر کے یہ حق نہ چھینا جائے۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سندھ کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک اخباری بیان میں کہیں ۔ کامریڈ اقبال نے کہاکہ  کمیونسٹ پارٹی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کرنے کے خلاف تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ سندھ حکومت کے نمائندے کی طرف سے کل کے مذاکرات اور لالی پاپ دینے کی کوشش کو طلبہ و طالبات نے جس طرح رد کردیا ان کی جرآت کو پارٹی شاباس دیتی ہے۔ طالب علموں کو رینجرس اور پولیس کی معرفت اغوا کرنے کی کمیونسٹ پارٹی مذمت کرتی ہے۔ 

جاری کردہ 

اقبال 

سیکریٹری سندھ کمیٹی

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان




Post a Comment

0 Comments