کميونسٹ پارٹی و سندھ ھاری کمیٹی کیطرف سے عورت مارچ کا والہانہ استقبالـ
حیدرآباد (08.03.2021)
آج کمیونسٹ پارٹی سندھ سیکریٹری کامریڈ اقبال، سندھ ھاری کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ ڈامرومل کے علاوہ کامریڈ اظھر، کامریڈ ذوالفقار قادری، کامریڈ انیلا و ساتھی بچیاں، کامریڈ ذوالفقار رستمانی و بیوی بچے، کامریڈ درویش خان و بیٹی نے شریک ہو کر اسٹیٹ بینک کے سامنے مین روڈ پر پرجوش نعرے لگاتی ہوئی پہنچنے والی خواتین کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کئے.
وہاں سے پریس کلب تک ریلی کی صورت میں آئے جہاں اسٹیج سجایا ہوا تھا. مختلف تنظیموں کے رھنماؤں نے تقاریر کیں.
ایک طرف خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیاں و مظاہرے جاری تھے تو دوسری طرف پریس کلب کے نزدیک اسی روڈ پر بیٹھی محنت کش خواتین کام میں مشغول لاعلمی کا اظہار کر رہی تھیں.
آج بھی عورت ظلم جبر کا شکار ہے، کم سن بچے و بچیوں کو درندے وحشت کا نشانہ بنا رہے ہیں، کارو کاری کی رسم و چھوٹی عمر میں شادی کا غیر قانونی رواج آج بھی جاری ہے، غیر مسلم برادریاں عدم تحفظ کا شکار ہیں، بچیوں کو حراساں کرتے ہوئے عزتیں لوٹ لی جاتی ہیں یا زبردستی مذہب تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ دیہاتی عورت مسلسل بیس گھنٹے سے زیادہ کام کرتی ہے.
افسوس! خواتین کے عالمی دن کے موقع پرعورتوں کو چھٹی تک نہیں
0 Comments