بحریہ ٹاؤن جیسے پروجیکٹ سٹے باز ( جواء) کے مافیاؤں کا کاروبار ہے ۔ لٹیروں کی طرف سے دولت سمیٹنے کے منصوبوں کے لئے تاریخی مقاموں ، بستیوں/گوٹھوں ، جنگلات اور سندھ کی اکالوجی کو برباد کرنے نہیں دینگے ۔ سندھ کی بے گھر آبادی کو سرکار کی طرف سے گھر بناکر دینے کے بجائے بحریہ ٹاؤن ، ڈی ایچ اے و دیگر مہنگے پروجیکٹ بناکر رشوت و ٹیکس چوروں کے لئے بلیک منی کو وائیٹ کرنے کے لئے سندھ کے فطری ماحول کو ہم سندھ کے رہنے والے برباد ہونے نہیں دینگے ۔ بحریہ ٹاؤن ، ڈی ایچ اے ، کمانڈر سٹی و دیگر کراچی حیدرآباد موٹر وے پر قبضے نامنظور ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں علامتی بھوک ھڑتال کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب پر بھوک ھڑتالی کیمپ پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ داروں کی دولت کی حوس کی بھینٹ ان مقامی لوگوں کو چڑھایا جا رھا ہے ، انہیں اپنی آباؤ اجداد کی ریکارڈ میں موجود گھر اور جائداد سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ یہ سارا عمل سندھ کی کاروباری شخصیت ان کی قیادت میں سندھ حکومت پر قابض مافیہ کی مدد سے ہو رہا ہے ۔ سندھ کی زمینیں و جزیرے بیچ کر دولت کی حوص پوری کرنے والوں کو سندھ کی عوام کبھی کامیاب ھونے نہیں دیگی اور انہیں معاف بھی کبھی نہیں کرے گی ۔ انہوں نے ان قوتوں کے خلاف جدوجہد کے لئے سندھ میں وسیع تر محب وطن قوتوں پر مشتمل اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔
0 Comments