کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سابق رکن اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے سابق مرکزی صدر کامریڈ سلیم راز أج دن دو بجے پشاور کی مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔ کامریڈ سلیم راز پشتو اور اردو کے محقق و کالم نگار تھے ۔ وہ 1980 میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن چنے گئے ۔ جبکہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے پہلے مرکزی جنرل سیکریٹری بعد میں مرکزی صدر منتخب کئے گئے ۔ سوویت یونین میں گورباچوف اور اس کے ٹولے کی انحراف پسندی اور رد انقلاب کی لائین کے تحت دنیا کی مختلف کمیونسٹ پارٹیوں میں نظریاتی انتشار اور ٹوٹ پھوٹ ھوئی ۔ اس وقت پاکستان کی کمیونسٹ پارٹ بھی انتشار کا شکار ھوئی اور 1987ع میں اقلیت اور اکثریت کے نام پر پارٹی اسپلٹ کا شکار ھوئی ۔ ایسے حالات میں صوبہ سرحد یعنی پختون خوا میں پارٹی کو بہت نقصان ھوا ۔ کامریڈ سلیم راز ان دنوں مارکسسٹ لیننسٹ نظریات پر مضبوطی سے کھڑے رہے ۔ ان کی مدد سے دوبارہ پارٹی کو منظم کرنے کی کوششیں بار آور ہوئیں ۔ انہوں نے ھر پلیٹ فارم پر پارٹی اور اس کے نظریئے کو واظح کیا کبھی اپنے تعلق کو نہیں چھپایا ۔ کامریڈ سلیم راز طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے ، ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں 4 مئی کو حیات آباد میڈیکل کامپلیکس پشاور میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی ٹیسٹ ہوے اور کورونا پازیٹو آیا۔ آج وہ ہم سے ھمیشہ کے لئے جدا ھو گئے ۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاؤں سکڑ تعلقہ شب قدر ضلع چار سدہ میں ادا کی جائے گی ۔ ان کی ترقی پسند ادبی تحریک اور کمیوسٹ پارٹی آف پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات پر پارٹی انہیں سرخ سلام پیش کرتی ہے ۔ ان کے خاندان عزیز و اقارب سے افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔
0 Comments