Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹنڈوالہیار میں پولیس گردی کی مذمت


ریاست کے فسطائی رویئے کے باعث سندھ سمیت پورا ملک پولیس اسٹیٹ بننے کی وجہ سے عوام کے سروں پر موت رقص کررہی ہے ۔ ضلع ٹنڈوالھیار پولیس اسٹیشن کے واقعے نے سندھ کی عوام کا دل دہلا دیا ہے ۔ قابل مذمت واقعے کے ذمے دار پولیس اہلکار اور تھانے کے ایس ایچ او کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان صوبائی کمیٹی سندھ کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک اخباری بیان میں کہیں ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ سندھ میں عام آدمی کا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر تھانے جانا قبر میں جانے کے برابر ہے ۔ پولیس ، ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے اسی طرح کی وحشت برپا کرکے مافیائی حکمرانوں کو دوام بخش رہے ہیں ۔ کامریڈ اقبال نے سندھ کی باشعور عوام ، ترقی پسند ، محب وطن قوم پرست پارٹیوں سے اپیل کی کہ ٹنڈوالھیار واقعے پر اپنا انسان دوست کردار ادا کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنی طاقتور آواز بلند کریں ۔

جاری کردہ

اقبال

صوبائی سیکرٹری سندھ

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments