کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوبائی کمیٹی بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے، آور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتی ہے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی، اور افسوس کا اظہار کرتی ہے،
کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور اپنے تعلیمی نصاب میں شامل نفرتوں، شدت پسندی کو ابھارنے والے نظریات و خیالات کا خاتمہ کیا جائے، سیکولر، برداشت اور انسان دوست نظریات کو سلیبس کا حصہ بنایا جائے، اب ریاست کو اپنا شدت پسندی ابھارنے والا بیانیہ تبدیل کرنا ہو گا، تقسیمِ کرو اور حکومت کرو والا بیانیہ نہ صرف خطرناک اور زہریلا ہے، بلکہ سالمیت کے خلاف اور خانہ جنگی کا باعث بن رہا ہے،
کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست اپنے فرسودہ زہر آلود روئیے چھوڑ کر نئے انسان دوست سماج کی تشکیل کی طرف پیش قدمی کرے، ورنہ اس ریاست کا انجام خطرناک اور تباہ کن ہو گا۔
یحیی سلطان
صوبائی کمیٹی، بلوچستان
کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments