دنیا کی پہلی محنت کش طبقے کی نمائندہ ریاست سوویت یونین کے بانی عظیم انقلابی راہنما کامریڈ لینن کے جنم دن پر انہیں سرخ سلام ۔ کامریڈ لینن کی ولولہ انگیز قیادت اور ان کے افکار نے پوری دنیا میں استحصال کے شکار محنت کشوں اور غلام قوموں کو ہمت عطا کی کہ وہ سامراج اور استحصال کے خلاف بغاوت کریں طبقاتی وقومی غلامی کی زنجیریں توڑیں ایک نئے اور استحصال ل سے پاک سوشلسٹ کی نظام تعمیر کریں۔ ایسا نظام جس میں انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال ختم ہو، نجی ملکیت کا خاتمہ ہو، ہر انسان کو صلاحیتیں اجاگر کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں ۔ ہرایک کو صلاحیت کے مطابق کام ملے اور کام کے مطابق معاوضہ ملے، ہر شہری کو تعلیم ، علاج، روزگار اور گھر مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہو، ہر شہری کی عزت نفس محفوظ ہو.
آج کامریڈ لینن کےجنم دن پر آؤ ہم یہ عزم کریں کہ ان کی تعلیمات سے روشنی حاصل کر کے ہم بھی پاکستان میں سوشلسٹ انقلاب کے لئے مستقل مزاجی سے انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
پولٹ بیورو
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان۔
0 Comments