Ticker

6/recent/ticker-posts

ایڈووکیٹ لطیف لالا کے قتل کی سخت الفاظ میں مزمت

 حیدرآباد (پ-ر ) لطیف آفریدی کا قتل ملک میں پرامن قانون و انصاف کی عملداری  کے زبردست ترجمان کا قتل ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی لطیف لالا کے سفاقانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ 1980 میں امریکہ کے کرائے کش بن کر جنرل ضیاء اور اس کے حواریوں نے پوری دنیا کے کرائے کے غنڈوں کو پاکستان لا کر افغانستان میں جو آگ اور خون کا کھیل شروع کیا تھا یہ قتل اسی رہزنی کا تسلسل ہے ۔یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل و پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے لطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل پر ایک بیان میں کہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ضیاء کے وقت سے جو جہاد بزنس شروع کیا گیا تھا اس نے ملک کے کئی نامور رہنما ہم سے چھینے ہیں ۔ اب بھی ریاستی ادارے جہاد بزنس کو خیر آباد کہنے کو تیار نہیں ہیں ۔  اس لیئے ہر غنڈے کو ملک میں کھلی چھوٹ ہے ۔ اس قتل کی ایف آئی آر ان لوگوں پر کاٹی جائے جنہوں نے دوبارہ طالبان کو پاکستان میں آنے اور منظم ہونے کی اجازت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے اسلحہ و طالبان اور غنڈہ کلچر کو جب تک ختم نہیں کیا جائیگا اس وقت تک ملک میں یہ قتل و غارت گری جاری رہے گی ۔

جاری کردہ 

  سنٹرل سیکرٹریٹ

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان 






Post a Comment

0 Comments