شہداء شکاگو کو سرخ سلام۔
آج یومِ مذدور ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان یومِ مئی کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ یہ دن مذدوروں کی 1886ء میں اس عظیم جدوجہد کی یاد میں دوسری کمیونسٹ انٹرنیشنل نے عالمی طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ آج تک پوری دنیا کے مزدور یکم مئی کو اپنے جدوجہد میں شہید ھونے والے ان عظیم شہداء جو پولیس کی گولیوں سے یا بعد میں پھانسی پر جھول گئے، ان کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان مطالبات پر زور دینے کے لئے مناتے ہیں، جن کے لئے شہیدوں نے اپنی جان کا نظرانہ دیا۔ اُس زمانے میں مذدوروں سے 18 گھنٹے کام لینا عام تھا۔ انسان کے لئے نا قابل برداشت فیکٹری حالت میں ان سے کام لیا جاتا تھا، تو بہتر حالات کار اور اجرتیں بڑھانے جیسے مطالبات پر جدوجہد کا آغاز ھوا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا 8 گھنٹے کام 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے گھر والوں کے ساتھ۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں پوری دنیا میں 8 گھنٹے اوقات کار مقرر ہوئے ۔ اس جدوجہد کے بعد مزدوروں نے کارل مارکس کے فلسفے کو جان کر سرمائیداری کی استحصالی فطرت کو سمجھ کر انقلاب برپا کر کے ان سے اقتدار چھین کر تمام ذرائع پیداوار اپنی ملکیت میں لیکر انسانی ترقی کے عظیم رکارڈ قائم کئے ۔ لیکن اپنی غلطیوں، سرمایہ داری نظام کے خلاف اپنی نظریاتی جنگ معطل کرنے اور اپنی صفوں میں رد انقلاب کے داخل ھوجانے کی وجہ سے اپنی عظیم طاقت تو کھو چکے لیکن اپنی حکومتیں بھی کھو چکے ہیں۔ سرمایہ دارانہ ہتھ کنڈوں نے ھمیں مذھبی، مسلکی، قومیتی، لسانی اور برادری کی بنیاد پر بانٹ دیا ہے ۔ آج مذدور طبقہ پھر 18 گھنٹے کام کرنے پر مجبور ہے ورنہ گزارہ مشکل ھوگیا ہے۔ اجرتیں بہت کم ہیں۔ ھمارے جیسے ملکوں میں مذدور طبقہ غلامی جیسے حالات کا شکار ہے۔ بہت کم اجرت، 18 گھنٹے تک کام اور حالت کار انسانیت سے گرے ہوئے ہیں ۔ آؤ ھم آج مذدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عزم کریں کے ھم یوم مئی کے شہیدوں کی جدوجہد اور لازوال قربانی سے سبق حاصل کرکے اپنے عظیم فلسفی کارل مارکس کی تعلیمات اور انقلابی استاد لینن کے نقش قدم پر چل کر متحد و منظم ھوکر اس استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کو آگے بڑھا کر سوشلسٹ انقلاب برپا کرینگے۔ انسان دشمن فطرت دشمن سامراجی سرمایہ داراری نظام کو شکست دیکر تمام ذرائع پیداوار کو سماجی ملکیت میں لیکر مذدور دوست، انسان و فطرت دوست نظام قائم کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
پولٹ بیورو
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments