Ticker

6/recent/ticker-posts

 


ڈاکٹر شوکت بہیلار سابق ممبر ڈسٹرکٹ کمیٹی خیرپور کے انتقال پر پارٹی ان کے خاندان سے دلی ھمدردی اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔کامریڈ بہیلار نے زمانہ طالب علمی میں ڈی ایس ایف میں سرگرم کردار ادا کیا ۔ اس کے بعد پارٹی کا ساتھ آخری سانسوں تک ساتھ نبھایا۔ گورباچوف کی رد انقلاب کی تحریک کے پاکستانی نمائندوں کے خلاف پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

        کامریڈ مشتاق علی شان  سیکرٹری انٹرنیشنل سیل کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (ICCPP)کی والدہ کے انتقال پر پارٹی ان کے ساتھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ کامریڈ شان اور ان کے خاندان کے غم میں پارٹی برابر کی شریک ہے ۔ ھمیں افسوس ہے کہ کامریڈ ماں جیسی ھستی سے محروم ھوگئے۔    

      نامور بزرگ ساتھی پیپلز پبلشنگ ھاؤس کے مینیجر کامریڈ رؤف ملک کی اھلیہ کے انتقال پر پارٹی اظہار افسوس کرتے ھوے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔ انکی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتی ہے۔

    امداد قاضی

    سیکریٹری جنرل 

    کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان


Post a Comment

0 Comments