Ticker

6/recent/ticker-posts

کرائے کشی کا کردار ادا کرنا بند کیا جائے

 پاکستان کرائے کش ( مرسنری) کا کردار ادا کرنا بند کرے ۔ افغانستان پر نگرانی کے لئے یا نگرانی کے نام پر کسی پڑوسی کے خلاف سازشوں کا حصہ بن کر چند جنرلوں کے ڈالر کمانے کی حوص پوری کرنے کے لئے کسی نئی گریٹ گیم کا حصہ نہ بنے ۔ امریکہ کو ھوائی اڈے و دیگر سہولیات دیکر ملک کو امریکہ کی از سر نو پروکسی ریاست بنانے کی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ جنرل ایوب ، جنرل ضیاء اور جنرل پرویز مشرف  کے راستے پر چل کر چند جنرلوں کو ارب پتی بنانے کے بدلے ملک کو ایک پیراسائیٹ ریاست کی طرح بھیک ، امداد اور کرائے پر گذارہ کرنے والی ریاست بناکر عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا سلسلہ اب بند کرنا ھوگا ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے پولٹ بیورو کی میٹنگ کے بعد پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کہیں ہیں۔

     بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں سیاسی پارٹیوں خاص طور پر بائیں بازو کی قوتوں اور سیاسی اداروں کو تشدد ، سازشوں کے زریعہ کمزور اور اپاہج کرکے سکیورٹی اداروں نے ہر معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیکر ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔ اپنے وجود سے لیکر عرصہ 43 سال تقریبا" آدھی صدی تک امریکہ کے مرسنری بن کر سوویت یونین کے خلاف جنگ کا مورچہ بن کر پوری دنیا کے مرسنریز کو ملک میں بلاکر اسلحہ ھیروئن اور جرائم کے کلچر کو پروان چڑھایا ۔ پڑوسی ملک انڈیا کے ساتھ مستقل حالت جنگ میں رہے کر ساری معیشت کو اسلحہ کی بھینٹ چڑھا دیا ۔ مقروض اور اپاہج معیشت رکھ کر آقاؤں کے حکم پر کل بھی پڑوسی برادر ملک افغانستان کو خاک و خون میں نہلا دیا ۔ آج پھر ان ہی آقاؤں کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع لیکر افغانستان میں ان کے مفادات کے لئے ملک کے ھوائی اڈے نہ صرف ان کے سپرد کئے جا رہے ہیں بلکہ نئے ایئرپورٹ بناکر  ان کو مستقل پاکستان پر قابض رہنے کا بندوبست کیا جا رھا ہے ۔ اب تو خطرہ یہ بھی ہے کہ امریکہ چین ٹکراؤ میں پاکستان چین کے خلاف نہ استعمال ہو ۔ کمیونسٹ پارٹی و دیگر بائیں بازو کی پارٹیاں ، جمہوریت پسند عناصر اور دانشور ان پالیسیوں کی ھمیشہ مخالفت کرتے رہے ہیں اور ان کے بھیانک نتائج کے خطرات کی نشاندھی بھی کرتے رہے ہیں ، جو درست بھی ثابت ہوئے ہیں ۔ کمیونسٹ پارٹی اب پھر ملک کو ایک پروکسی وار کا حصہ بنتے دیکھ رہی ہے اور عام عوام و سیاسی قوتوں کو خبردار کر رہی ہے ۔ آؤ ملک کو ایک نئی دلدل میں پھسنے سے بچائیں ۔ ان کے خوفناک نتائج مزدور طبقے کسان اور عام عوام نے بھگتنے ہیں ۔ اب بھی ایک طویل عرصے سے وہی بھگت رہے ہیں ۔ ترقی پسند و بائیں بازو کی قوتوں کا ساتھ دو ۔ تحریک انصاف ، پ پ پ ، ن لیگ یا کو ئی اقتدار پرست پارٹی ملک کو ان خطرات سے نہیں بچاسکتی۔ پورے ملک میں امریکہ کو اڈے دینے کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے ۔ 

پولٹ بیورو

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments