پاکستان کی ترقی پسند تحریک میں کئی دہائیوں تک سرگرم رہنے والے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے انتہائی وفادار ساتھی کامریڈ رؤف ملک کے انتقال سے پاکستان کی کمیونسٹ تحریک ایک تاریخی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔ ملک صاحب پاکستان میں کمیونسٹ لٹریچر کی اشاعت کے اہم ادارے پیپلز پبلشنگ ہاوؐس کے انچارج رہے ۔ یہ وہ ادارہ تھا جو ایک وقت میں دو کام کرتا تھا ۔ سوویت یونین سے شائع شدہ مواد ، پاکستان میں شائع ہونے والی کتب ، اخبار فراہم کرنے کے علاوہ ساتھیوں کے رابطے کا بھی اہم کام سر انجام دیتا تھا ۔ رؤف ملک اور ان کے بڑے بھائی عبداللہ ملک کا ملک کی کمیونسٹ تحریک میں تاریخی کردار رھا ہے ، جو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ کامریڈ رؤف ملک نے "سرخ سیاست" کے نام سے کتاب تحریر کر کے جو اپنے تجربات قلم بند کیئے ہیں وہ پارٹی کی تاریخ لکھنے والوں کے لئے بہت مددگار ھوگا ۔ ملک صاحب کئی دنوں سے کورونا وبا کا شکار تھے- جب کہ چند دن پہلے ہی ان کی شریک حیات کا انتقال ھوا تھا ۔ میں نے گذشتہ ماہ ان سے گذارش کی تھی کہ آپ کے ملازم آپ تک کورونا کو نہ پہنچائیں ، ذرا احتیاط کی جیئےگا اور وہی ھوا ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان بزرگ ساتھی کے بچھڑنے پر ان کے خاندان اور ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
امداد قاضی
سیکریٹری جنرل
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments