Ticker

6/recent/ticker-posts

صحافی اسد طور پر حملے کی مزمت


حیدرآباد(پ-ر ) صحافی اسد طور کے گھر میں داخل ہوکر ان پر حملہ کرکے زخمی کرنے کا عمل فسطائی ذھنیت کا اظہار ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اسد طور  پر حملے کو باضمیر اور پیشے سے وفادار صحافی پر حملہ سمجھتی ہے ۔ ان فسطائی کاروائیوں سے اختلافی آواز کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ریاستی ایجنسیوں کے ایسے ہتکنڈوں کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ صحافی براداری کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کرتی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی انہیں یقین دلاتی ہے کہ پہلے کی طرح پارٹی ہر جدوجہد میں اپنی بساط کے مطابق آپ کے ساتھ رھے گی ۔

1954 سے لیکر سامراج کی پٹھو ریاست کی ایجنسیوں نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے جو آج تک جاری ہے۔ اخبارات ، رسائل پر پابندی عائد کرنا ،صحافیوں کو گرفتار کرنا ،انہیں اذیت گاہوں میں تشدد کا نشانہ بنانا۔ ان تمام حربوں کے باوجود ریاست کامیاب نہیں ھوئی ۔اسی طرح پہلے کمیونسٹ سیاسی کارکنوں و رھنماؤں اور بعد میں تمام ترقی پسند ، وطن پرست ، جمہوریت پسند کارکنوں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو دن دھاڑے اغوا کرکے غائب کر دینے ، انہیں تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو غائب کرنے یا مسخ شدہ لاش کو شاہراھوں ، شہر کے چوراہوں پر پھینک دینے جیسے انتہائی ظالمانہ اور بھیڑیے جیسے کرتوتوں کے باوجود ان لوگوں کو نہ صرف خاموش نہیں کرایا جا سکا بلکہ یہ قوتیں پہلے سے زیادہ جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ میدان عمل میں ہیں ۔ امید ہے کہ مذاھمت کا یہ سلسلہ جاری رھیگا۔ ان قوتوں کو ھٹلر جنرل فرانکو ، شاہ ایران رضا شاہ پہلوی ، جنرل پنوچے ، جنرل ضیاء اور مشرف کا حشر یاد کرنا چاہیئے ۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ملک کے باشعور اور ترقی پسند و جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ ریاستی ایجنسیوں کی غنڈہ گردی اور فاشسٹ عمل کے خلاف نہ صرف صحافی برادری کا ساتھ دیں بلکہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں ۔ پارٹی دنیا کی جمہوریت پسند، اظہار رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی قوتوں اور عالمی اداروں کو اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی ریاست پر دباؤ بڑھاکر اسے مجبور کریں کہ وہ اپنی ایجنسیوں کو  ان ظالمانہ کاروائیوں سے باز رکھے ۔

جاری کردہ  

پولٹ بیورو 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments