حیدرآباد (پ-ر ) سندھ کے دو اضلاع کشمور اور شکارپور پر ڈاکو راج اور کچے کے علاقے کو علاقہ غیر بن جانے سے جنرل ضیاء کے دور کی یاد تازہ ھوگئی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چند پولیس افسروں کی رپورٹ کے مطابق اس پورے کھیل کو منظم کرنے میں سندھ کی حکمران پارٹی کے رھنما ، ان کے خاندان جو سابق بیوروکریٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والی شخصیت ہے ، کا نام آتا ہے ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے پارٹی کی حیدرآباد کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی سندھ کی حکمران پارٹی اور حکومت کے ان عوام دشمن کرتوتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
کامریڈ امداد قاضی نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں ڈاکو راج کو واپس لانا ، کراچی میں نسل پرستوں کی سازشوں کا سر اٹھانا ایسے محسوس ھو رھا ہے کہ سندھ کے عوام کی سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف جدوجہد کو نئے خطرے دکھا کر خاموش کرانے کی سازش ہو رہی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی پیپلز پارٹی کو خبردار کر رہی ہے کہ کہیں سندھ حکومت کو ختم کرنے کی تیاری تو نہیں ہو رہی ۔ پ پ پ نے عرصہ 12 سال میں اپنی حکومت کے دوران صوبے کو بدعنوانی، اقربہ پروری اور بد انتظامی کا گڑھ بنا دیا ہے ۔ اس کے باوجود اگر سندھ کی عوام انہیں ووٹ دے رہی ہے تو اپنے کرتوتوں کو ٹھیک کرے ۔ سندھ کو ڈاکوؤں اور بد انتظامی سے نجات دلائے ۔ کمیونسٹ پارٹی سندھ کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کے قیام سے پہلے اس حکومت کی کل سیدھی کرنے کے لئے جدوجہد تیز کریں ۔
جاری کردہ
سینٹرل سکریٹریٹ
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments