Ticker

6/recent/ticker-posts

بحرہہ ٹاون کے خلاف احتجاج


 بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے خلاف پر امن احتجاج کو اپنے کارندوں کی مدد سے بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے سازش کے ذریعے پر تشدد بنا کر اس تحریک کو ناکام بنانے کی جو کوشش کی ہے اس سے تحریک ناکام نہیں بلکہ مظبوط ہوگی ۔ وہ اس سازش میں بری طرح ناکام ہوگی۔ احتجاج پر آنسو گیس اور فائرنگ کر کے سندھ حکومت نے اس شک کو درست ثابت کیا ہے کہ سندھ حکومت کے آقا اس منصوبے میں حصہ دار ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی سندھ حکومت اور ان سازشی عناصر و بحریہ ٹاؤن کی سٹے باز انتظامیہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ کاروائی خود کر کے سیاسی کارکنوں اور رھنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر داخل کرنے کے عمل کو کمیونسٹ پارٹی غلیظ اور گھناؤنا جرم سمجھتی ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے رھنما اور ڈی ایس ایف قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق رھنما کامریڈ جہاں زیب کلمتی، سندھ انڈیجینیس رائیٹس الائینس کے رھنما گل حسن کلمتی و دیگر کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار سیاسی کارکنوں و رہنماؤں کو فورن رہا کیا جائے ۔ پارٹی سوال کرتی ہے کہ جس طرح سکیورٹی اسٹاف غائب کر کے اندر توڑ پھوڑ کرائی گئی اور جس کیمیکل سے بحریہ ٹاؤن کے گیٹ کو بھسم کیا گیا یہ کہاں سے آیا؟ امریکا نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کا بہانہ بنا کر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلڈنگ کو گرانے یا لبنان میں جس کیمیکل سے آگ لگوائی گئی تھی یہ بھی اسی طرح کا کیمیکل ہے اور یہ کہاں سے کیسے یہاں پہنچا ؟ جب کہ کراچی اور حیدرآباد سے آنے والے راستوں پر ھزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اسٹاف چیکنگ کر رھا تھا ۔کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی سکیورٹی میں موجود رٹائرڈ فوجی افسروں کی ہی یہ سازش ہوسکتی ہے ۔ اس سے بحریہ ٹاؤن ان کے پارٹنر بہت بڑی مافیہ کی صورت میں سامنے آئے ہیں ۔ ان کے مقابلے کے لئے پوری سندھ متحد ہو چکی ہے۔ اب صرف بہتر حکمت عملی سے اور اپنی صفوں میں مفاد پرست ، موقع پرست اور بحریہ والوں سے مفادات حاصل کرنے والے عناصر کو نکال کر جدوجہد کو آگے بڑہانا ہوگا ۔

پولٹ بیورو 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments