Ticker

6/recent/ticker-posts

فیصل آباد میں یکم مئی کی شاندار ریلی


 یکم مئی - مزدوروں کے دن کے طور پر پوری دینا میں منایا جاتا ہے۔ آج کے دن 1886ء کو امریکہ کے شہر شکاگو میں پولیس نے مزدوروں کے جلوس پر گولیاں برسا کر پرامن احتجاج کرتے مزدوروں کو شہید کر دیا۔ 

مزدوروں کو کارخانوں میں اٹھارہ گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا- آخر کار مزدوروں کا آٹھ گھنٹے اوقات کار کا مطالبہ ماننا پڑا اور یکم مئی کو عالمی مزدور ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں آج فیصل آبار میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے بائیں بازو کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کونسل سے فیصل آباد پریس کلب تک ایک ریلی نکالی- کمیونسٹ پارٹی کے راہنما رانا تجمل ، کامریڈ الیاس ،  رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ ، کامریڈ رفیق،   ڈیموکریٹک سٹودنٹس فیڈریشن کے راہنما علی عمران،   سانجھ فکری و ادبی تنظیم  کے کامریڈ عرفان اور دیگر راہنماوں نے خطاب کرتے ہوے شکاگو 
کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔











Post a Comment

0 Comments