عظیم فلسفی، سماجی سائنسدان کارل مارکس کو سرخ سلام
آج سے 203 سال پہلے ایک ایسے انسان کا جنم ہوا جس نے فطرت کے قوائد کو سمجھ کر سماج کی ترقی کے قوانین کو تلاش کرنا شروع کیا ۔ اس طرح وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ آج تک کی لکھی ھوئی انسان کی تاریخ طبقاتی کشمکش کی تاریخ ہے۔ لیکن اس سے پہلے کی ایسی تاریخ بھی ہے جس میں طبقات نہیں تھے۔ وہ ایسی تاریخ ہے جس میں دولت پیدا کرنے کے ذرائع کسی کی نجی ملکیت میں نہیں تھے ۔ جب ان ذرائع پر قبضہ کرکے اسے نجی ملکیت بنایا گیا تو سماج میں امیر اور غریب، محنت کرکے پیداوار کرنے والا اور اس پیداوار کے مالک یعنی امیر میں سماج تقسیم ہو گیا۔ جسے تاریخی مادیت کہتے ہیں ۔کارل مارکس نے سماج میں اس طرح کی تقسیم کا گہرا مطالعہ کرکے غربت مفلسی سے نجات کے لئے ذرائع پیداوار سماجی ملکیت میں رکھنے کا فلسفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس طرح ہی سماج میں غریب اور امیر کا فرق مٹایا جا سکتا ہے۔ اس طرح تمام انسانوں کو مساویانہ طریقے سے تعلیم، علاج ، روزگار اور گھر میسر ہو سکتا ہے اور انسان جیون کے فکر سے نکل کر فطرت کے رازوں کو مزید کھول کر اپنے اور تمام انسانوں کے لئے مزید سہولیات حاصل کر کے بہتر سے بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔ کارل مارکس نے کہا کے اس مقصد کے لئے ذرائع پیداوار سے محروم یعنی محنت کش طبقے کو منظم ھو کر طبقاتی لڑائی لڑنے کی تیاری کرنی ھوگی۔ جس میں لینن نے اضافہ کیا اور کہا کہ محنت کش اور عام عوام نے یہ لڑائی لڑنی ھوگی ۔ اس لڑائی سے انقلاب برپا کرکے سوشلزم کو نافذ کرنا ہوگا۔ جس سے آگے چل کر دنیا کمیونسٹ سماج میں داخل ھو جائیگی۔ جس میں ھر انسان کو کام کرنا ھوگا اور ھر ایک کو اس کی تمام ضروریات کے مطابق معاوضہ ملیگا۔ اس ھر ایک میں آپ بھی ہیں تو میں بھی ھوں۔ آج اس عظیم انسان کے جنم دن کے موقع پر یہ عزم دہرائیں کہ ھم انسانیت کی عظیم فتح تک لڑائی جاری رکھیں گے۔ ھم اپنی موت کے خوف اور زر پرستی کی خواہشوں سے نکل کر اس عظیم مقصد کے لئے زندگی وقف کرینگے۔
پولٹ بیورو
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments