Ticker

6/recent/ticker-posts

چھاچھرو (سندہ) میں ٹھاکروں کی ہاریوں پر غنڈہ گردی

 حیدرآباد ( پ- ر ) بھورو ٹھاکر ضلع تھرپارکر کے تعلقہ چھاچھرو میں غریب ، نادار کسانوں کے لئےخوف ، تشدد کی علامت بنا ہوا ہے ۔ سود خوری کی آڑ میں کسانوں کی زمینیں ہتھیانہ ، گھروں پر قبضہ کرنا ، طلائی زیورات و قیمتی اشیاء کو ہڑپ کرنا اس کا مشغلہ بن گیا ہے ۔ اس ناجائز و غیر قانونی عمل کے خلاف اٹھنے والی آواز کو بے بنیاد ، جھوٹی الزام تراشیوں کے عوض تشدد کے ذریعہ دبا دینا اس کا ہتھیار بنا ہوا ہے ۔ چھاچھرو پولیس ، ضلع مٹھی کی انتظامیہ خاموش بنی تماشہ دیکھ رہی ہے ۔ آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سندھ کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک اخباری بیان میں کہیں ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ تعلقہ چھاچھرو کے گاوں مٹڑیو ڈوھٹ میں ایماندار کردار کے حامل سندھ ہاری کمیٹی کے سرگرم و متحرک کارکن پپو میگھواڑ اور اس کا خاندان بھورو ٹھاکر اور اس کے حواریوں کے نشانے پر ہے ۔ ان کی زرعی زمین ہتھیا کر ان کو دربدر کردیا اور پپو میگھواڑ کے خلاف بے بنیاد الزام تراشیاں ، آتے جاتے گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ اس عمل کے خلاف سندھ ھاری کمیٹی کی مرکزی قیادت اور پپو میگھواڑ نے تعلقہ چھاچھرو کے ایس ایچ او کو تحریری شکایت کی لیکن ایس ایچ کے کانوں پر جوں نہیں رینگی ۔ بھورو ٹھاکر اور اس کے حواریوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔

     کامریڈ اقبال نے آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ تعلقہ چھاچھرو میں بھورو ٹھاکر کی غنڈہ گردی پر روک لگانے کیلیئے ایس ایس پی مٹھی کو سخت احکامات صادر کریں ۔

جاری کردہ 

صوبائی سیکریٹریٹ

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان




Post a Comment

0 Comments