Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ صدیق بیگ کو سرخ سلام

 مورخہ23  نومبر 2021 بروز منگل ریلوے کیرج  ورکشاپش مغلپورہ لاہور کی گراونڈ پر پاکستان ریلوے محنت کش یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور کمیونسٹ پارٹی أف پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن کامریڈ صدیق بیگ کا تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ شرکاء سے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما منظور چوہدری ، کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری سندہ کامریڈ اقبال خان، کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر خالد رانا، حقوقِ خلق موومنٹ کے رہنما کامریڈ فاروق طارق اور ملک بھر کی ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کامریڈ صدیق بیگ کی جدوجہد کو خراج تحسین اورسرخ سلام پیش کیا۔


کامریڈ بیگ نےمزدوروں، کسانوں اور طلباء کو انکی منزل کی جانب راہنمائی کرتے ہوئے اپنی زندگی سوشلزم کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ 70 کی دہائی سے مرتے دم تک ٹریڈ یونین میں متحرک رہے ۔ ان کو ٹریڈ یونین میں متحرک کردار کی وجہ سے جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں کئی بار محکماتی اور حکومتی سطح پر تادیبی کاروائیوں کا سامنا کرناوہ آخری سانسوں تک کمیونسٹ نظریئے 
اور محنت کش طبقے کے ساتھ وفادار رہے-






  






Post a Comment

0 Comments