Ticker

6/recent/ticker-posts

مہنگائی کی صورت میں نئے سال کا تحفہ

 


عوام دشمن ، جی ایچ کیو اور  آئی ایم ایف کی پٹھو سرکار نے عوام کو نئے سال کا تحفہ ایک اور منی بجٹ پیش کرکے مہنگائی کی صورت میں دیا ہے ۔ ہر ماہ ایک منی بجٹ پیش کرنے والی حکومت نے یہ بل قصائی بن کر پیش کیا ہے ۔ یہ مالیاتی بل پیش کرتے وقت قومی اسیمبلی میں حزب اختلاف نے احتجاج کا ڈرامہ کرکے عوام کو باور کرانے کی نام نہاد کوشش کی کہ وہ اس جرم میں شریک نہیں ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت کو لانے والوں کی طرف سے ایک فون کال پر سب اسیمبلی میں حاضر ہوکر معمولی ترمیموں کے ساتھ اسے پاس کرائینگے ۔ جب حکمران طبقے کی تمام پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لئے جی ایچ کیو اور عالمی مالیاتی سامراج کی آشیرواد کے لئے منتیں کر رہی ہو تو اس سے عوام کے حق میں اچھائی کی امید رکھنا فضول اور اپنے آپ سے دھوکا دہی کے مترادف ہے ۔ اور تو اور ادویات کے خام مال ، خشک دودھ اور پیٹرولیم کی مصنوعات پر ٹیکس لگار کر آئی ایم ایف کے ٹکڑوں پر پلنے والے ان کے ذہنی غلام کی طرف سے 343 ارب روپیہ کے ٹیکس لگار کر بھی بے شرمی کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ عوام کے اوپر اتنا بوجھ نہیں آئیگا۔ ان کو اقتدار میں لانے والی قوتوں نےتہیہ کیا ہوا ہے کہ جتنے بھی عوام دشمن ، ظالمانہ فیصلے کرانے ہیں ان مافیاؤں کے جھمیلے سے کرالیں ۔ اس کے بعد اس کی چھٹی کرا کر  عوام کے غصے کو تحلیل کیا جائیگا ۔ یہ مافیاؤں کا ٹولہ پوری لوٹ مار کرکے محنت کشوں اور عام عوام سے سوکھی روٹی کا نوالہ بھی چین رہا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی اس منی بجٹ کو مکمل طور پر رد کرتی ہے اور اسے عوام دشمن قرار دیتی ہے ۔

 کمیونسٹ پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس منی بجٹ کے خلاف سڑکوں پر آکر بھرپور  احتجاج کریں ۔ اس سے موجود مہنگائی میں مزید اور بے انتہا اضافہ ہوگا ۔ صرف بیانی احتجاج سے حکمران اپنا عوام دشمن رویہ نہیں بدلینگے ۔ جب تک عوام سڑکوں پر نہیں آئیگا ان پر یہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے رہینگے ۔ 

پولٹ بیورو 

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان


Post a Comment

0 Comments