کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوباٸی کمیٹی پنجاب کے رکن ڈاکٹر حفیظ الرحمان کو خراج تحسین اور ان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرنے کے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوباٸی کمیٹی پنجاب کے رکن ڈاکٹر حفیظ الرحمان کو خراج تحسین اور ان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرنے کے لٸے 12 دسمبر بروز اتوار کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں ریفرنس منعقد کیا گیا۔
ریفرنس میں پارٹی کے صوباٸی سیکرٹری سندھ کامریڈ اقبال خان، صوباٸی سیکرٹری بلوچستان پروفیسر نور کاکڑ ، صوباٸی سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر خالد رانا، سینٸر کامریڈ ایڈووکیٹ مسعود ملک، ڈیمو کریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چٸرمین کامریڈ ثاقب خورشید بلوچ، ڈیمو کریٹک یٶتھ فرنٹ کی صدر کامریڈ اقرا پریت ۔ باٸیں بازو کی برادر پارٹیوں، جمہوری اور سماجی تنظیموں کے راہنماوں نے کامریڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروکرام کے آخر میں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کامریڈ حفیظ الرحمان کی شخصیت کے مختلف پہلووں، کمیونسٹ نظریہ کے ساتھ تاحیات وابستکی اور محنت کش عوام کے ساتھ ان کی وفاداری کے متعلق دلچسپ گفتگو کرتے ہوے انہیں خراج تحسین اور سرخ سلام پش کیا
دنیا میں سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والا روسی ناول ماں کے مصنف میکسم گورکی نے کہا تھا کہ انسان کہلوانے کے قابل تو صرف وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی انسانی ذہنوں کو زنجیروں سے آزاد کرانے کے لٸے وقف کر دیتے ہیں۔ کامریڈ ڈاکٹر حفیظ نے مزدوروں، کسانوں اور طلباء کی راہنماٸی کرتے ہوۓ اپنی زندگی سوشلزم کے لٸے وقف کر رکھی تھی۔
کامریڈ ڈاکٹر حفیظ نے 70 کی دہاٸی میں ملتان میں محنت کشوں میں نظریاتی سیاسی و تنظیمی کام کا آغاذ کیا۔ وہ مزدوروں کے نڈر بہادر اور مخلص راہنما تھے ۔ وہ شہر میں ہونے والے ہر سیاسی ایونٹ یا احتجاجی جلسوں و ریلیوں میں باقاعدگی سے شامل ہوتے تھے۔
کامریڈ حفیظ ایک خوش اخلاق ملنسار مہمان نواز اور اعلی شخصیت کے مالک تھے۔ اپنے حسن سلوک اور مثالی کردار کی وجہ ایک اچھے شوہر ایک اچھے بھاٸی اور اولاد کا خیال رکھنے والے شفیق باپ تھے۔ اپنی آخری سانسوں تک کمیونسٹ نظریے اور محنت کش طبقے کے ساتھ وفادار رہے۔
وہ لوگ کیسے مر سکتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ایک اعلی آدرش کے لٸے وقف کر دی ہو!
: بقول صوفی شاعر پلھے شاہ
وے بلھیا اساں مرنا ناں ہی _ گور پیا کوٸی ہور
کامریڈ ڈاکثر حفیظالرحمان ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں کے۔
0 Comments