Ticker

6/recent/ticker-posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ - ایک نئے طوفان کی نوید

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر کے حکومت نے ملک میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی نوید ہے ۔ یہ سلسلہ گزشتہ تین سال سے جاری ہے ۔ ہر گزرتے لمحے مہنگائی کا ایک نیا رکارڈ قائم کیا جا رہا ہے ۔ روزگار کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے مہنگائی کے عام عوام کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ غریب لوگ دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل نہیں رہے ۔ بچوں کے لئے ایک پاؤ دودہ نہیں خرید سکتے ۔ بیمار کے لئے دوا خریدنے کی سکت نہیں رہی ۔ عالمی سامراجی اداروں اور پاکستانی ریاست پر قابض قوتوں نے ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستانی عوام سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کے لئے موجودہ حکومت قائم کی تھی ۔ حکومت جو کہ اقلیتی حکومت ہے ھر عوام دشمن قانون یا مالیاتی بل پاس کرانے میں جس طرح انہیں مدد مل جاتی ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ حکومت ایک کٹھ پتلی ہے ۔ اصل اختیارات ان کے پاس ہیں جو ان کو قومی اسیمبلی اور سینیٹ سے بل پاس کرانے میں مدد کر رہی ہیں ۔ کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ عوام دشمن فیصلے کرنے میں جو جو قوتیں موجودہ حکومت کی مدد کر رہی ہیں عوام انہیں اپنا دشمن سمجھے اور ان کے خلاف پوری قوت سے لڑنے کی تیاری کرے ۔ وہ چاہے عوام کی ٹیکس سے بڑی بڑی تنخواہیں اور الاؤنس لینے والی افسر شاہی ہو یا جاگیردار و سرمایہ دار سیاستدان ان کے خلاف انقلابی لڑائی لڑنی ہوگی ۔ اب پارلیمانی طریقوں سے عوام اس ظلم زیادتی سے نجات حاصل نہیں کر سکتی ۔ اس انقلابی جدوجہد کے لئے عوام کو انقلابی پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔

امداد قاضی

سیکرٹری جنرل

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان



Post a Comment

0 Comments