Ticker

6/recent/ticker-posts

بزرگ کامریڈ روف ملک سے ملاقات

   کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے وفد نے 17 فروری 2021 بزرگ کامریڈ روف ملک سے ان کے گھر واقع لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کامریڈ روف ملک سے جب ان کی خیروعافیت دریافت کی تو انہوں نے مسکراتے ہوے کہا کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں البتہ چلتے وقت کمزوری ضرور محسوس ہوتی ہے۔ 95 برس کی دراز عمر کے باوجود ملک صاحب ہشاش بشاش اور خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا میں اہنی شمولیت اور جدوجہد کے بارے میں باتیں کیں۔ کامریڈ نے بڑبے فخر سے بتایا ک پاکستان بننے سے پہلے وہ پارٹی کی ایک میٹنگ میں شولیت کے لئے جب انڈیا گئے تھے تو وہاں انہیں پارٹی کے بڑے بڑے لیڈروں سے ملنے کا موقع ملا ۔ پاکستان بننے کے فورآ بعد کامریڈ سجاد ظہیر نے جب کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی بنیاد رکھی تو کامریڑ روف ملک نے پارٹی کی لاہور میں تنظیم سازی کیلئےبڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پارٹی کیڈرز اور ترقی پسند کارکنوں کی نظریاتی و سیاسی تعلیم و تربیت اور مارکسزم لینن ازم کی آگہی کے لئے مارکسی و لیننی اور ترقی پسند لٹریچر کی اشاعت اور درآمد کیلئے اپنے بڑے بھائی کامریڈ عبداللہ ملک کے ساتھ مل کر پروگریسو پبلیشنگ ہاوس کے نام سے پارٹی کا ایک ادارہ قائم کیا اور کئی دہائیوں تک محنت اور لگن سے اسے چلاتے رہے ۔ کامریڈ روف ملک نے اپنی اس ملاقات میں اپنی سیاسی زندگی کے کئی واقعات کو یاد کرتے ہوئے ہمیں بہت ساری معلومات حاصل 
 کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 ملاقات کے اختتام پر پارٹی وفد نے انکی اچھی صحت اور درازئ عمر کیلے دعا کی۔







Post a Comment

0 Comments