انڈیا کے کسانوں کی حمایت میں اور
مودی سرکار کے کالے قوانین کے خلاف
کھروھی ضلع گھوٹکی میں شاندار ریلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کھروھی 24.01.2021 بھارت کے کسانوں نے گذشتہ تين ماہ سے جاری جدوجہد سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے.سندھ ھاری کامیٹی وہ واحد نظریاتی تنظیم ہے جس نے سب سے پہلے نہ فقط بھارت میں فاشسٹ مودی سرکار کی طرف
سے کسان دشمن کالے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے بلکہ اظہار یکجہتی کے طور پر 10 جنوری
2021ع کو تھرپارکر کے شھر اسلام کوٹ میں جب کہ آج سابق صدر کامریڈ ماندھل شر کے گاؤں کھروھی ضلع گھوٹکی
میں بھی شاندار ریلی نکالی گئی جس میں ٹریکٹروں، جیپوں، موٹر سائیکلوں نے بھی شرکت کی.
اس ریلی کی قیادت کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی، کامریڈ اقبال، سندھ ھاری کامیٹی کے
مرکزی صدر پروفیسر میر منور ٹالپور، مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ ڈامرومل، مرکزی پریس سیکریٹری کامریڈ ستار
گھوٹو، کامریڈ کٹو شر، کامریڈ نوید ماندھل شر، کامریڈ جہانگیر شر و دوسرے رھنماؤں نے کی.
سندھ ھاری کامیٹی نے مودی سرکار کے اس کسان دشمن عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کے ساتھ پرزور مطالبہ کیا ہے کہ
کسان دشمن کالے قوانین فورن واپس لے.
0 Comments