ریلوے ٹریک ورکشاپ راے ونڈ لاہور کے 59 ملازمین کو فالتو قرار دے کر ریلوے ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنےکا آرڈر ہوا ۔جو کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی تھی۔
ریلوے محنت کش یونین کے سیکریٹری جنرل اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے راہنما کامریڈ صدیق بیگ ، ریلوے ورکرز یونین کے رہنما فضل واحد ۔پاکستان مزدور محاذ کے سیکریٹری جنرل شوکت علی چوھدری اور راے ونڈ ٹریک ورکشاپ کے رہنما محمد صدیق کی قیادت میں ایک وفد نے جی ایم ریلوے سے ملاقات کر کے اس پر انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا جس پر جی ایم ریلوے نے تمام ملازمین کو راے ونڈ ورکشاپ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر کے اس مسلے کو حل کر دیا
0 Comments