ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیر اعظم انڈیا کو کورونا کے باعث خراب صورتحال پر انڈین عوام کی مدد کیلیئے ایدھی رضاکار اور 50 ایمبو لینس بھیجنے کیلیئے جو خط روانہ کیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی اسے قابل تحسین اقدام سمجھتی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن بغیر رنگ ، نسل ، جنس ، مذھب و جغرافیائی حدود کے جو کارہائے نمایاں فرائض انجام دے رہی ہے ، اس کی مثال دنیا میں کم ہی نظر آتی ہیں ۔ انڈیا کی انتہائی خراب صورتحال کے پیش نظر فیصل ایدھی کا یہ قدم انسانی زندگی کی بقا اور جان لیوا حملے کا مقابلہ کرنے کے برابر ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان امید کرتی ہے کہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی فیصل ایدھی کے خط کا مثبت جواب دے کر انڈین عوام کی زندگیوں کو کورونا سے لاحق خطرے سے آزاد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
جاری کردہ
پولٹ بیورو
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments