Ticker

6/recent/ticker-posts

انقلابی شاعر کیفی اعظمی کا یوم

 انقلابی شاعر کیفی اعظمی کا یوم وفات 

آج عظیم انقلابی شاعر کامریڈ کیفی اعظمی کا یومِ وفات ہے، انہوں نے ساری زندگی عوام کی آزادی اور نجات کے لیے نہ صرف نغمے لکھے، بلکہ ان کی جدوجہد میں اول دستہ بنے رہے.
بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں پیدا ہونے والے کیفی اعظمی نے 11 برس کی عمر ہی میں شاعری شروع کر دی تھی۔ زندگی کا پہلا مشاعرہ پڑھنے کا موقع ملا تو سبھی کی توجہ حاصل کر لی۔
ان کی شخصیت کے کئی ایک پہلو تھے۔زندگی کی آخری گھڑیوں تک اپنے ترقی پسند اور روشن خیال نظریات پر قائم رہے۔ کیفی اعظمی نے ہمیشہ جبر اور استعداد کے خلاف قلم اٹھایا، ترقی پسند ادب کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کا ممبر بننے کے بعد زندگی کی آخری گھڑیوں تک ان کے ساتھ منسلک رہے. سرخ سویرے میں ان کا ایمان ہمیشہ قائم و دائم رہا. 
 

Post a Comment

0 Comments