سندھ میں آصف زرداری ، ملک ریاض اور کاروباری جنرلز بحریہ ٹاون اور ڈیفینس ھاؤسنگ اتھارٹی کو استعمال کرکے سندھ کے مقامی لوگوں کو بے توقیر کر کے بے گھر کرنے کے عمل میں مصروف ہیں ۔ موٹر وے کراچی حیدرآباد کے دونوں اطراف حکمران جاگیردار مافیہ نے کمیشن کے عوض سندھ کی قیمتی زمین ریونیو ڈپارٹمنٹ میں گھپلا کرکے تعمیراتی کمپنیوں کو کوڑیوں کے دام فرخت کردی ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان بحریہ ٹاون ، ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کی قدیم گوٹھوں ، تاریخی قبرستانوں ، برساتی نالوں ، راستوں کو مسمار کرنے اور علاقہ مکینوں پر اسرائیلی فوج کی طرح یلغار و تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ ملک ریاض کاروباری جنرلز کا دلال سندھ کی قیمتی زمینوں کو حکمران جاگیردار مافیہ کے گٹھ جوڑ سے ہتھیانہ چاہتا ہے ۔ سندھ کے عوام بحریا ٹاؤن ، ڈی ایچ اے جیسی نام نہاد ترقی کو مسترد کرتے ہیں ۔ یہ نام نہاد ترقی سندھ کے عوام کو اقلیت میں بدلنے اور بیرونی آباد کاری کا مذموم منصوبہ ہے ۔ اس مذموم منصوبے کے خلاف سندھ کا ہر باشعور فرد مذاحمت کرے گا ۔ کامریڈ اقبال نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی یہ کنسٹرکشن مافیہ باز آنے کو تیار نہیں ۔ لیکن سندھ کی ترقی پسند ، محب وطن قوم پرست پارٹیاں اس مذموم منصوبے کے خلاف اپنی طاقتور مذاحمتی کردار ادا کریں گی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انڈیجینیس رائٹس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیئے سخت نعرے بازی کرتے رہے ۔
0 Comments