Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراجہ رنجیت سیگھ کا مجسمہ مسمار کر دیا گیا

 پنجاب پر ایک ہزار سال سے دریاۓ راوی کے پار سے حملے ہوتے رھے لیکن مہاراجہ رنجیت سنگھ نے تاریخ بدل دی اور پھر آج تک دریاۓ راوی سے کوئی حملہ آور پنجاب پر حملہ نہ کر سکا۔ رنجیت سنگھ نے کمزور اور لاقانونیت کے شکار پنجاب کو متحد کرکے ایک طاقتور ریاست میں بدل دیا ۔


سترہ اگست 2021 بروز منگل کو لاہور کے شاہی قلعہ میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے جسے 2019 میں نصب کیا گیا تھا کو ایک مزہبی جنونی نے توڑ دیا۔ کمیونسٹ پارٹی أف پاکستان کی صوبائی کمیٹی پنجاب اس توڑ پھوڑ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔ اسے پنجاب کی تاریخ پر حملہ تصور کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس واقعہ کے زمہ دار وہ ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر پنجاب کا بٹوارہ کروایا، مذہب کو جہاد بزنس کا ذریعہ بنا کر امریکہ کے لئے پراکسی پیدا کئے ، افغانستان اور دیگر ممالک میں عام عوام کو خون میں نہلایا- ان کے اس گندے کاروبار کے نتائج اب پنجاب کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ 

مقامی ہیروز کا تعلق وطن کی مٹی سے ہوتا ہے ، اسے مذہب سے جوڑنا غلط رویہ ہے۔ راجہ رنجیت سنگھ ایک سیکولر اور منصف مزاج انسان تھا کمیونسٹ پارٹی اف پاکستان کی صوبائی کمیٹی پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کو پنجاب کا ہیرو سمجھتی ہے اور اس پر فخر کرتی ھے۔

 

Post a Comment

0 Comments