ریونیو ریکارڈ میں ہیر پھیر سندھ میں معمول بن گیا ہے ۔ ریونیو عملہ کسی بھی وڈیرے سے رشوت لیکر ریکارڈ یا کھاتوں میں ردوبدل کردیتے ہیں۔ جس کی تازہ مثال چمبڑ کی ہے۔ کامریڈ ارباب رستمانی و دیگر کے خاندانوں کی 283 ایکڑ زمین کے کھاتے میں اس کے باوجود کے کیس ھائی کورٹ میں ہے اور سرکاری وڈیروں کے زبردستی میں قبضے کو روکنے کے لئے عدالت عالیہ نے اسٹے آرڈر بھی دے رکھا ہے ، کے ریکارڈ کو مختیارکار(تحصیلدار) اور پٹواری نے رشوت لیکر راتوں رات بدل دیا ہے ۔ یہ باتیں سندھ ھاری کمیٹی کے مرکزی صدر پروفیسر منور ٹالپر ، جنرل سیکریٹری کامریڈ ڈامرومل اور کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سیکریٹری کامریڈ اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ہیں۔ واضح رہے کہ کمپیوٹرائیز ریکارڈ میں ابھی تک زمین اصل مالکان کے نام یعنی ارباب رستمانی کے والد و دیگر خاندانوں کے نام ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی اس طرح کی جعلسازی کی پوری سندھ میں نیب کے معرفت انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے ۔ بے شمار چھوٹے مالک کسان کی زمینوں میں ہیر پھیر کر کے ان کو ان کی ملکیت سے محروم کیا گیا ہے۔ نیب اس بیان کو درخواست سمجھ کر فوری طور پر چمبڑ کے اس جعلسازی کے واقعے میں ملوث مختیار کار و دیگر کے خلاف کاروائی کرے ۔
کامریڈ اقبال
صوبائی سیکرٹری سند
کمیونسٹ پارٹی أف پاکستان
0 Comments