Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ ڈاکٹر حفیظ وفات پاگئے

 کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوبائی کمیٹی پنجاب کے ممبر کامریڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن 78 سال کی عمر میں آج ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہو گئے. کامریڈ حفیظ نے اپنی نظریاتی عملی سرگرمیوں کا آغاز پاک سعودی فرٹیلائزر فیکٹری ملتان سے کیا. 1974 میں پہلی مرتبہ یونین سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں دوسرے دوستوں سمیت فیکٹری کی ملازمت سے برطرف کیا گیا.  اس وقت کی ملتان میں موجود مزدوروں کی نظریاتی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبر رہے. مزدور جدوجہد کے نتیجے میں وہ ملازمتوں پر دوبارہ بحال ہوئے. 1978 میں ضیاء الحق کے مارشل لاء کے تاریک دور میں  جب کالونی ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کو شہید کیا گیا تو اس کے خلاف جدوجہد میں پاک سعودی فرٹیلائزر فیکٹری کے تمام یونین عہدے داروں کے خلاف اور ملک گیر مزدوروں کے اتحاد لیبر آرگنائزنگ کمیٹی ملتان و دیگر شہروں کے مزدوروں کو روپوش ہونا پڑا. ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بھی کئی سالوں تک روپوش کی زندگی گزارتے رہے. کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان میں 2000ء تیل لے کر زندگی کے آخری سانسوں تک صوبائی کمیٹی کے ممبر کے طور پر متحرک رہے.  ڈاکٹر صاحب اسلام آباد اور راولپنڈی میں کوئی ایسی سرگرمی نہیں تھی جس میں شریک ہوکر پارٹی کی نمائندگی نہ کی ہو .  پاکستان میں سوشلسٹ انقلاب برپا کرنے اور اس مقصد کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو پارٹی  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرخ سلام پیش کرتی ہے. ڈاکٹر کی والدہ اور چھوٹے بھائی لاہور میں کورونا سے متاثر ہوکر علالت کا شکار ہوئے.  ان کی عیادت اور تیمارداری کے دوران وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہوگئے . گزشتہ ماہ ان کی والدہ اور ان کے بعد چھوٹے بھائی کا  انتقال ہوگیا. کامریڈ ڈاکٹر حفیظ نے  پسماندگان میں اہلیہ, تین صاحبزادے, ایک بیٹی سوگواران چھوڑ ے ہیں.  پارٹی ان کے خاندان اور رشتہ داروں, دوستوں اور ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے.



Post a Comment

0 Comments