کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان جلیانوالہ باغ کے قتل عام میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
جلیانوالہ باغ کا قتل عام 13 اپریل 1919 کو پیش آیا تھا۔ اس روز ایک بہت بڑا ہجوم امرتسر، پنجاب کے جلیانوالہ باغ میں ہندوستان کی آزادی کے حامی رہنماؤں ڈاکٹر سیف الدین کچلو اور ڈاکٹر ستیا پال کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوا تھا۔ سفاک برطانوی فوجی افسر جنرل ڈائر نے پارک کے واحد دروازے پر سپاہیوں کی ایک رجمنٹ تعینات کر دی، اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا اور بغیر وارننگ کے اپنے سپاہیوں کو گولی چلانے کا حکم دیا۔ فائرنگ دس منٹ تک جاری رہی، یہاں تک کہ تمام گولہ بارود ختم ہو گیا۔ ایک ہزار سے زیادہ لوگ شہید اور بےشمار زخمی ہوگٸے۔
آزادی کے لیے ان متوالوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر خالد رانا
صوباٸی سیکرٹری پنجاب
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments