فیصل آباد میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہدوں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرنے کیلئے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کونسل فیصل آباد کے سامنے ایک شاندار ریلی نکالی گٸی۔ جس میں محنت کشوں، وکلاء ، ترقی پسند دانشوروں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے یوم مٸی زندہ باد ، مزدور اتحاد زندہ باد اور کالی رات جاوے ہی جاوے - سرخ سویرا آوے ہی آوے کے فلک شگاف نعرے لگاۓ
0 Comments