Ticker

6/recent/ticker-posts

بلوچ طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

 ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا جامعہ پنجاب میں لگائے گئے بلوچ طلبہ کے کیمپ کا دورہ اور اظہار یکجہتی. 


ڈی ایس ایف اوکاڑہ اور ڈی ایس ایف فیصل آباد یونٹ کے نمائندگان نے کامریڈ علی عمران - ترجمان ڈی ایس ایف پنجاب اور کامریڈ سعدیہ - آرگنائزر ڈی ایس ایف پنجاب کی سربراہی میں بلوچ طلبہ کے لگائے گئے "بیبگر امداد بازیابی کیمپ" کا دورہ کیا. ڈی ایس ایف کے وفد نے کیمپ میں بیٹھے طلبہ سے ملاقات کر کے اظہار یکجہتی کی اور عزم دہرایا کہ جبری گمشدہ طلبہ و دیگر افراد کی بازیابی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک آخری فرد بخیر و عافیت بازیاب ہو جائے. ڈی ایس ایف کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ تعلیمی بجٹ کم از کم 6 فیصد کر کے تمام علاقوں کے طلبہ کو بلا تفرق رنگ، نسل، زبان و عقیدہ، معیاری اور مفت تعلیم و تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں نا کہ اُلٹا طلبہ کو تعلیمی اداروں میں علاقائی اور لسانی بنیادوں پر حراساں اور جبری گمشدہ کیا جائے. تعلیمی اداروں کو طلبہ کے لئے محفوظ بنایا جائے اور ریشل پروفائلنگ و جبری گمشدگی فی الفور بند کی جاۓ.




Post a Comment

0 Comments