Ticker

6/recent/ticker-posts

لیفٹ فرنٹ - وقت کی اہم ضرورت


سری لنکا کے عوام نے اپنے بدعنوان حکمرانوں اور سامراجی مالیاتی اداروں کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ آکر آخر بغاوت کردی ۔ عوام نے کمیونسٹ پارٹی پر اعتماد کرکے اس کا ساتھ دیکر حکمرانوں کو جوتے مارکر اس استحصالی ، بدعنوانی پر مشتمل سرمایہ داری نظام کو دفن کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان برادر کمیونسٹ پارٹی سری لنکا اور وہاں کے عوام کے ساتھ نہ صرف یکجہتی کا اظہار کرتی ہے بلکہ انہیں مبارکباد بھی پیش کرتی ہے ۔ پاکستان کے حالات بھی تیزی سے سری لنکا کی طرح کا رخ اختیار کر سکتے ہیں ۔ پاکستان کے ریاستی اخراجات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہ ہی سول اسٹیبلشمنٹ اپنے اخراجات میں کوئی کتوتی کرنے کو تیار ہے۔ جبکہ حکومت کے معاشی منیجر اخراجات کو کم کرنے کے بجائے سارا معاشی بوجھ عوام پر منتقل کر رہے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے سیکریٹری سمیت افسر شاہی میں موجود دوہری شہریت کے حامل لوگ عوام کے بجائے عالمی مالیاتی سامراج کے تنخواہ دار کا کردار ادا کر کے پاکستانی عوام کو نچوڑ رہے ہیں ۔ اسی طرح کی صورتحال سری لنکا میں پیدا ہوئی تھی جس کے نتیجے میں عوام بغاوت پر تیار ہوئے اب پاکستانی عوام خاص طور پر محنت کشوں کے لئے بھی حالات ناقابل برداشت ہو گئے ہیں ۔ کمیونسٹ پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ انارکی کی قوتوں کی بجائے نظام کی تبدیلی کے لیئے کوشاں قوتوں یعنی بائیں بازو کا ساتھ دیکر اس عالمی و ملکی استحصالی قوتوں سے نجات حاصل کریں ۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ان حالات کے پیش نظر 18 جون کو اسلام آباد پریس کلب میں لیفٹ پارٹیز کانفرنس منعقد کر رہی ہے ۔ اس میں لیفٹ فرنٹ بنانے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔

امداد قاضی 
سیکریٹری جنرل
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

 

Post a Comment

0 Comments