Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیم حق ہے - رعایت نہیں

 

حکومت کا ہر قدم تعلیم کی ڈی نیشنلائیزیشن ہے ۔ اسٹوڈنٹس کو ملنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت ختم کرنے، فیسوں میں اضافے کا فیصلا واپس لیا جائے ۔ پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک پورے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کے مالی مسائل حل کئے جائیں، کیونکہ تعلیم ہر ایک شہری کا  نیادی حق ہے نہ کہ رعایت:  

پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے ایک بیان کے ذریعے حال ہی میں اسلام آباد کے تمام ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کو گزشتہ دس سال سے ملنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت کو ختم کرکے ہر طالبعلم سے ماہانہ دو ہزار روپے وصول کرنے اور ٹیوشن فیسوں میں اضافہ کرنے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہء دراز سے ملک کی معیشت اور اقتدار پر قابض، سامراج کے کٹھ پتلی اور دلال حکمرانوں نے ملک بھر کے تمام وسائل کو بیدردی سے مسلسل لوٹا ہے اور عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔  پرائمری سے لیکر، سیکنڈری اور یونیورسٹی سطح کے تعلیمی نصاب، تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ سندھ ہو یا بلوچستان، خیبر پختون خواہ ہو یا پنجاب، اسلام آباد ہو یا گلگت بلتستان و کشمیر یا سرائیکی وسیب ہر جگہ کے تمام طالبعلموں اور والدین کے لئے تعلیم حاصل کرنا عذاب بنا دیا گیا ہے۔ کامریڈ امداد قاضی نے مزید کہا کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، تمام ریاستی اداروں، کرپٹ افسرشاہی، سود خور مالدار اشرافیہ پر مشتمل حکمران اپنی اولاد کو تو ہر سطح تک تعلیم دلانے کے لیے غیر ممالک میں روانہ کردیتے ہیں، بلکہ وہیں بسا لیتے ہیں، جبکہ ملک کی اکثریتی آبادی کے بچوں کے لیے نہ تو تعلیم کے بنیادی حق کا انتظام کرتے ہیں اور نہ ہی روزگار، صحت، رہائش کے حقوق دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب لاکھوں سیلاب زدہ خاندان، خصوصن سندھ اور بلوچستان کے بے گھر خاندان بمع اہل و عیال، تین مہینے گزرنے کے باوجود حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مسلسل بےحسی، عدم توجہی اور لاتعلقی کی وجہ سے زندگی اور موت کا شکار ہیں اور جہاں ھر روز بچے، بزرگ، خواتین اور نوجوان زندگی سے محروم ہو رہے ہیں وہاں، ان حالات میں بھی یہ پورا حکمران طبقہ، افسرشاہی، اور اسٹیبلشمنٹ اپنے اخراجات، مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے طالبعلموں، غریب والدین، شہریوں، محنت کشوں، ہاریوں، دیہاتیوں، ملازمین اور تمام محنت کشوں اور متوسط طبقے کے لئے زندگی اجیرن بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ امداد قاضی نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپولر لیفٹ الائنس میں شامل تمام جماعتیں، اور اکثریتی عوام، طالبعلم اور تمام علم دوست اور عوام دوست قوتیں، ھر سطح پر ایسے ہتھکنڈوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مرکزی سیکریٹریٹ

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Post a Comment

0 Comments