Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ جوژیف اسٹالن کی برسی

     سوویت یونین کے فولادی سربراہ جوژیف اسٹالن سے جب پوچھا گیا کہ آپ اپنے اور اپنی اولاد کیلئے کسی جمع پونجی اور جائداد بنانے کی فکر کیوں نہیں کرتے جبکہ اس ملک کا سب کچھ آپکے اختیار میں ہے؟ تو انہوں بے مسکرا کر جواب دیا کہ "پہلے تو میری سیاسی اور نظریاتی تربیت اسکی اجازت نہیں دیتی-  دوسرا میں نے سرشت انسانی کا مطالعہ کیا ہے اور اس ناقابل تردید نتیجے پر پہنچا ہوں کہ انسان خاک سے بنا خاک میں ہی جائے گا - تیسرا میں نہیں چاہتا کہ میری اولاد حرام کی کمائی سے بڑے ہوں- چوتھا اگر کسی ملک کے عہدہ دار ، جج، انجنیر، استاد وغیرہ حرام خور بن جائیں تو سوویت یونین کا  جنازہ ہی پڑھا جائے گا میں صرف اپنی ضرورت کے مطابق لینے کا حقدار ہوں

عظیم اکتوبر انقلاب کے فورا بعد سرمایہ دار ممالک نے جب  روس پر مشترکہ حملہ کیا تو ان کی منفرد قیادت میں ریڈ آرمی کے عظیم لوگوں نے کامریڈ اسٹالن کی منفرد قیادت میں دوسری عالمی جنگ میں فاشسٹوں کو شکست دے کر سوویت یونین اور پوری دنیا کو نازی ازم سے نجات  دلوائی - کامریڈ اسٹالن کی موت کے بعد رد انقلابی ، منحرفین، نظر ثانی کرنے والے سامراجی ایجنٹ  
آہستہ آہستہ لینبن کی عظیم  پارٹی میں داخل ہوگئے اور سوشلزم کے ساتھ ساتھ سویٹ یونین کو بھی ختم ہونا پڑا ۔

آج کامریڈ اسٹالن کی برسی ہے - وہ 5 مارچ  1953 کو انتقال کر گئے تھے۔ کامریڈ اسٹالن دنیا کے طاقتور ترین سپہ سالار ، دوسری جنگ عظیم کے فاتح ،  انقلابى نظرہہ اور تنظیم کے مثالی محافظ اور استاد تھے۔  بین الاقوامی کمیونسٹ تحریک میں ان کا بہت بڑا کردار تھا۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا مارکسی لیننی نظریے کی رہنمائی میں کیا - روسی اور بین الاقوامی کمیونسٹوں کا فرض ہے کہ وہ کامریڈ اسٹالن کی انقلابی زندگی سے سبق سیکھیں اور مزدور طبقے کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں ، یہی اس عظیم کامریڈ کی حقیقی تعظیم ہوگی۔

کامریڈ علی عمران
-کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
فیصل آباد










Post a Comment

2 Comments

  1. سرخ سلام کامریڈز
    Red Salute to Communist party pakistan struggle

    ReplyDelete
  2. سرخ سلام کامریڈز
    Red Salute to Communist party pakistan struggle

    ReplyDelete