Ticker

6/recent/ticker-posts

لیڈیز ہیلتھ ورکرزکا احتجاجی دھرنا

 لاہور کے مال روڈ کے چئرنگ کراس پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو احتجاج کرتے ہوئے آج آٹھواں دن ہوگیا ہے۔  احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین نے اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے کھلے آسمان تلے رات بھی گزاری ہے۔

 اس دوران ان کے صوبائی حکومت سے مذاکرات بھی ہوئے اور حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ دھرنا ختم کردیں کیونکہ کل نوٹفیک جاری کردیا جائے۔

اگلے دن حکومت معاہدہ سے مکر گئی اور کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز انہیں بلیک میل کررہی ہیں تو لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دوبارہ دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی۔ اب ان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کرکے ان کو 
خوفزدہ کیا جارہا ہے لیکن اس سب کے باوجود لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈٹ کر صورتحال کا مقابلہ کررہی ہیں

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی صوبائی کمیٹی پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے درینہ مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے




Post a Comment

0 Comments