راولپنڈی- اسلام آباد کی سطع پر بائیں بازو کی جماعتوں کےاتحاد "متحدہ عوامی موومنٹ" کا اجلاس نیشنل پارٹی کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے کامریڈ اسمعیل، نیشنل پارٹی کے کامریڈ ایوب ملک اور کامریڈ ستار، مزدور کسان پارٹی کے ڈاکٹر شکیل، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے کامریڈ چنگیز، وومن ڈیموکریٹک فرنٹ کی کامریڈ عصمت شاہجہاں، پاکستان فیڈرل یونین آف حرنلسٹس کے کامریڈ جمیل، ریولشنری سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کامریڈ آصف، نیشنل پارٹی یوتھ ونگ کے کامریڈ فرخ، کامریڈ بشیر کنوینر متحدہ عوامی موومنٹ نے شرکت کی۔
اجلاس میں یوم مئی 2021ء کو مزدور مارچ کے انعقاد ، عورت آزادی مارچ اسلام آباد کے آرگنائزرز کو ملنے والی دھمکیوں ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے آزادی اظہار اور صحافیوں کے حقوق کے لیے لانگ مارچ ، ریلوے کی نجکاری کے خلاف مزاحمت ، ملک میں کرونا ویکسین کی مفت فراہمی اور متحدہ عوامی موومنٹ کے تنظیمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بارے تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے عورت آزادی مارچ اسلام آباد کے آرگنائزرز کو ملنے والی دھمکیوں اور ان کے خلاف مختلف شہروں میں ایف آئی آر کے اندراج اور پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک کامریڈز کی متفقہ رائے پر یکم مئی کو مزدور مارچ کے انتظامات کے لیے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
0 Comments