ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن عرفان جتوئی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ یونیورسٹی کے طالب
علم کو زبردستی اغوا کرکے بیدردی سے اس طرح قتل کیا گیا کہ جنگ کے میدان میں دشمن کے غیر مسلح فوجیوں کو بھی
اس طرح گولیوں کا شکار نہیں کیا جاتا ۔
ملک میں عوام کی حفاظت کرنے والے ادارے، ریاستی اداروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماورائے عدالت نوجوانوں کو قتل
کررہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ ریاستی اداروں کی طرح ان کو بھی کوئی کچھ نہیں کہے گا ۔
ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ ھائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کی
زندگیوں کو بچانے اور ماؤں کی گود اجاڑنے والے قاتلوں کے خلاف ایکشن لیکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے
0 Comments