Ticker

6/recent/ticker-posts

خواتین اساتذہ پر پولیس کا وحشیانہ تشدد

 صوبہ سندہ میں تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اور آئی بی اے کا امتحان پاس کرکے استاد مقرر ھونے والوں پر سندہ حکومت کے حکم پر پولیس کی لاٹھیاں برسانے کے عمل کی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ جس  عدالت نے ان کو روزگار سے محروم کرنے کا فیصلہ دیا ہے اسے اب سندہ کے وزیر تعلیم، وزیر داخلہ ور وزیر اعلیؐ کو عدالت میں بلا کر پوچھنا چاہیے کہ استادوں خاص طور پر خواتین اساتذہ پر یہ وحشیانہ تشدد کیوں کیا گیا۔ پولیس کو اپنے اور اپنے بچوں کے استادوں پر تشدد کرتے ھوے شرم نہیں آئی۔ جب تک ملک پر جاگیردارانہ سوچ کے حامل حکمران مسلط رہینگے- اسی طرح کی زیادتیاں ھوتی رہیں گیں۔

 کمیونسٹ پارٹی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان اساتذہ کو ریگیولر کیا جائے او ر عدالت کو بتایا جائے کہ عوام سے ووٹ لیکر آنے والی حکومت کسی کو بے روزگار نہیں کرسکتی۔ زرداری کے متعلق خط نہ لکھنے پر ملک کے وزیر اعظم کو تو قربان کیا جا سکتا ہے۔لیکن اتنے اساتذہ کو بے روزگاری سے بچانے کے لئے حکومت کچھ نہیں کر سکتی؟

  امداد قاضی
 سیکریٹری جنرل
 کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان  




Post a Comment

0 Comments