Ticker

6/recent/ticker-posts

کامریڈ سکندر بختیار کھوسہ کی برسی

 کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ، سندھی ادبی سنگت اور کمیونٹی ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ و بلوچستان کے نامور ادیب ،شاعر ، دانشور، کالم نگار ، ترجمہ نگار، سچے انقلابی اور پکے سوشلسٹ کامریڈ سکندر بختیار کھوسہ کی برسی گذشتہ روز مہران ہال جیکب آباد میں منعقد ہوئی۔ 

برسی کی صدارت  کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ امداد قاضی نے کی۔ سندھ کے مشہور دانشور، ادیب ، نامور صحافی اور روزنامہ ہلچل حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر محمد یونس مھر، سندھی ادبی سنگت کے مرکزی سیکریٹری جنرل کامریڈ پریل دایو اور آپا زھرہ سکندر کھوسہ، نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما کامریڈ رفیق کھوسہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ 

برسی کا باقاعدہ آغاز سندھی ادبی سنگت کی روایات کے مطابق شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری سے کیا گیا ۔ شاہ کے متوالے اور عاشق پروفیسر الطاف گوھر نے شاہ کی شاعری پیش کی۔ 

 اس موقعہ پر کمیونسٹ پارٹی سندھ کےسیکریٹری اقبال، سندھی ادبی سنگت جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل عباس سارنگ ، سماجی ورکر اور ادیب ندیم بہرانی ، سی ڈی ایف کے بانی رہنما اور سماجی ورکر جان اوڈھانو، کمیونسٹ پارٹی سندھ کے رہنما اور نامور ادیب جی ایم مستوئی، سینئر صحافی عبدالسمیع سومرو، شہری ایکشن کمیٹی کے صدر اکرم ابڑو و دیگر نے خطاب کرتےہوئے کامریڈ سکندر  بختیار کھوسہ کو خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کیا۔



Post a Comment

0 Comments