Ticker

6/recent/ticker-posts

صہیونی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں ریلی

 لہو لہو فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں متحدہ عوامی موومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ دنیا مظلوم فلسطینوں پر ہونے والی بربریت کو روکے جس کے نتیجہ میں ہزاروں فلسطینی متاثر ہوئےہیں جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے راہنما حفیظ رحمان نے کہا خودکو مہزب کہنے والی دنیا کے  حکمران  اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کر کے اسراہیل کو اس ظلم سے روکیں۔مظاہرین نے دنیا بھر کے امن پسند اور اسراہیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے پر عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ امریکی سامراج سمیت یورپ کے نام نہاد مہزب ممالک کے حکران فلسطینیوں کے قاتل  ہیں۔



Post a Comment

0 Comments