فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی فوجیوں کی فوجی کاروائی کے نتیجے میں کئی نہتے مرد ، عورتوں اور بچوں کی جانوں کے زیاں اور املاک کی تباہی پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی اس طرح کی کاروائی کو دھشت گردی سمجھتی ہے ۔ ایسی کوئی بھی کاروائی وہ ریاست کی طرف سے ہو یا تنظیم کی طرف سے جن میں بے گناہ افراد کا قتل ھو دھشت گردی کے زمرے میں آتی ہے ، جو کسی بھی صورت میں ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے ۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر نام نہاد مہذب دنیا کی بے رخی اور خاص طور پر دنیا کے ھر معاملے میں ٹانگ اڑانے والے سامراجی ممالک کی خاموشی بلکہ ان کاروائیوں کی حمایت نے اسرائیل کو ایک عالمی دھشت گرد بنا دیا ہے ۔ انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور معاہدوں کی بلکل پرواہ نہیں ہے . ایک تو عالمی سازش کے تحت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے وطن کیا گیا ، اب دو ملکوں کے فارمولے پر بھی عمل نہیں کیا جا رھا ۔ کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ سرمائیدارانہ و سامراجی نظام کی موجودگی میں قوموں اور محنت کش طبقات کو کوئی انصاف نہیں ملے گا ۔ اسرائیل ھو ، کشمیر یا پاکستان جیسے ممالک میں بسنے والی اقوام ان کو قومی و طبقاتی جبر سے نجات کے لئے سرمائیداری و سامراجی نظام کو دفن کرنا ھوگا ۔ اس کے لئے مظلوم قوموں اور محنت کش طبقات کو آپس میں مضبوط اتحاد قائم کرنا ھوگا ۔
پولٹ بیورو
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
0 Comments